- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
امید ہے گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو جلد ڈی نوٹیفائی کریں گے، عطا تارڑ
لاہور: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا صوابدیدی اختیار گورنر کا ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق جب چاہیں فیصلہ کریں گے، ہمیں امید ہے وہ جلد فیصلہ کریں گے۔
گورنر ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے طویل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ان (چوہدری پرویز الہیٰ) کے پاس مجوزہ تعداد پوری نہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں، لہذا اب چوہدری پرویز الہیٰ کو عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے گورنر کے حکم پر رولنگ دی اور اُسے غیر آئینی و قانونی دیا، اگر آپ کے اراکین موجود ہیں تو اسمبلی اجلاس جمعے تک کیوں ملتوی کیا گیا، اس لیے کہ اراکین ساتھ نہیں اور اب یہ تعداد قیامت تک پوری نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ مستر د کردی
عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت وزیر دریشک، دو اراکین اسمبلی کے استعفے اور خیال کاسترو کو وزیر بنانے پر کی کیونکہ اپ کی اتحادی جماعت کو بھی کاسترو کی کابینہ میں شمولیت کا اعلم نہیں تھا۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی تحلیل نہیں چاہتے وہ رکن اسمبلی کے ٹیگ کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے البتہ وہ عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ اور باتوں سے ڈر کر پارٹی میٹنگ میں اسمبلی کی تحلیل کی حمایت کرتے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے بردباری کا مظاہرہ کیا وہ غیرقانونی اقدام اٹھانے کیلیے تیار نہیں، انہوں نے قانونی پوزیشن کو واضح کردیا دہے اور یہ اُن کی صوابدید ہے وہ وزیراعلیٰ کو کب ڈی نوٹیفائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق کے اراکین کا پرویز الہیٰ پر بھرپور اعتماد، فیصلوں کا اختیار دے دیا
انہوں نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں اپنے بچوں کو نوازنے کیلیے گرین ایریا کو ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلیے سن 2050 کیلیے لاہور کا ماسٹر پلان منظور کیا اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمز کو قانونی حیثیت دے دی، سابقہ خاتون اول کا بھی اس میں شیئر ہے، ماسٹر پلان کی مںظوری کیوجہ سے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعے کو طلب کیا گیا ہے‘۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ’ہم نے پہلے بھی برداشت کیا اور آئندہ بھی کریں گے، عدالتوں کا حکم من و عن تسلیم کیا اور کریں گے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔