- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین سے جیلوں میں بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
سندھ میں غیر قانونی طور پر آنیوالے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

(فوٹو فائل)
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن و امان خراب کرنا چاہتی ہیں، ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشت گردوں کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی جبکہ سندھ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں کوآرڈینیشن بڑھانے کا مکینزم بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام انٹیلی جنس کے اداررے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں۔
وزیراعلیٰ نے اسٹریٹ کرائم پر بھی پولیس کو اہم ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے کی بھی ہدایت دی جبکہ اسٹریٹ کرائم میں پراسیکیوشن کو بھی مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا۔
مراد علی شاہ نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اہم مقامات جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے، دسمبر میں ڈکیتیوں کے دوران 7 قتل ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے 15 دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے دہشت گردوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن کا ڈیٹا پولیس اور میڈیا سے شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔