ایبٹ آباد؛ کمرے سے میاں بیوی اور شیرخوار بچی کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 22 دسمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 پشاور: سلہڈ کے علاقے میں کمرے سے میاں بیوی اور شیرخوار بچی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں سلہڈ کے مقام پر ہونے والے افسوس ناک واقعے میں ہلاکتیں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوئیں، جس میں میاں بیوی اور 20 دن کی شیرخوار بچی بھی شامل ہے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچیں، جہاں سے تینوں لاشوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امجد اورآمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔