ہیڈ ماسٹر کی غفلت، عزیز بوائز اسکول کے طلبہ امتحان میں شرکت سے محروم

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 3 اپريل 2014
میٹرک کے طلبہ ایڈمٹ کارڈنہ ملنے پر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر میںدھرنا دیے ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

میٹرک کے طلبہ ایڈمٹ کارڈنہ ملنے پر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر میںدھرنا دیے ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کے سبب عزیزگورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول زمان ٹائون لانڈھی کے طلبہ امتحانات میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

ان طلبہ کاقیمتی سال ضائع ہونے کاخدشہ ہے اسکول ہیڈماسٹرکی جانب سے اسکول کے طلبہ کے امتحانی فارم ہی جمع نہیں کیے جاسکے جس کے سبب انھیں ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے اس بات کاعلم ہونے پرمتعلقہ اسکول کے درجنوں طلبہ نے بدھ کی صبح بورڈآفس پردھا وا بول دیا۔

طلبہ تمام حصارتوڑتے ہوئے سیکریٹری بورڈکے کمرے تک جاپہنچے مشتعل ہجوم نے اس موقع پربورڈکے عملے سے بدتمیزی کی اورانھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم طلبہ کے اس مسئلے کے حل کے لیے محکمہ تعلیم سے وہاں کوئی نہ پہنچا ادھر بورڈ حکام کا کہنا تھاکہ جب اسکول انتظامیہ نے ان طلبہ کے فارم ہی نہیں جمع کروائے توان کے ایڈمٹ کارڈ کیسے جاری کیے جاسکتے ہیں،علا وہ ازیں تمام ترحکومتی دعوئوں اورطویل اجلاسوں کے باوجود امتحانی مراکزپررینجرزکی تعیناتی نہیں ہوسکی امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔