بدتمیزی کرنے پرائیرہوسٹس نے مسافرکوکھری کھری سنا دیں، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 22 دسمبر 2022
مسافرنے ایک اور فضائی میزبان سے بھی بدتمیزی کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

مسافرنے ایک اور فضائی میزبان سے بھی بدتمیزی کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: دوران پرواز بدتمیزی سے پیش آنے والے مسافر کو خاتون فضائی میزبان نے کھری کھری سنا دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز میں  ائیرہوسٹس مسافرکو اس کی طلب کردہ چیز فراہم نہ کرنے کی وضاحت دینے کی کوشش کررہی ہیں۔اسی دوران مسافر ائیرہوسٹس پرغصہ کرتا ہے۔

مسافر کی جانب سے چیخنے پر مشتعل  ائیرہوسٹس نے  جواب میں چلا کر کہا کہ میں ائیرلائن میں ملازمت کرتی ہوں آپ کی نوکر نہیں ہوں۔ آپ نے میری عملے کی ایک رکن کو رلا دیا۔ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون فضائی میزبان کے رویے کو درست قرار دیتے ہوئے کہ کہا کچھ لوگ طیاروں میں سفر کے دوران عملے کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے ہیں اس رویے کی مذمت کی جانی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔