- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین سے جیلوں میں بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
سینیٹ کمیٹی خزانہ کا ٹیکس کرائم کو منی لانڈرنگ میں شامل کرنے پر اظہار تشویش

ایک کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کو اینٹی منی لانڈرنگ میں ڈالنا درست نہیں ہے، چیئرمین کمیٹی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس کرائم کو منی لانڈرنگ میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کو اینٹی منی لانڈرنگ میں ڈالنا درست نہیں ہے، ہم نے اس وقت بھی اس قانون سازی کی مخالفت کی تھی۔
ڈی جی ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ کرائم پروسیڈ کا فیصلہ کرنا متعلقہ ادارے کا کام ہے، فیٹف کی جانب سے کی گئی سفارشات کی روشنی میں یہ قانون سازی کی گئی ہے، منی لانڈرنگ پروسیڈ آف کرائم سے ہوگی جو ویانا کنونشن کے تحت منی لانڈرنگ میں آتا ہے، ایف بی آر کے 400 کیسز پر عدالتوں نے 200 کیسز کو اپ ہولڈ کیا، ستمبر میں ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آئی وہ ممالک آپ کے حق میں نہیں تھے انہوں نے سراہا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو یہ خوف ہوگا کہ ان کو منی لانڈرنگ کا نوٹس آسکتا ہے تو ٹیکس پیئرز میں کمی ہوگی۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ امریکا میں آمدنی کو چھپانا منی لانڈرنگ میں نہیں آتا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹیکس چوری جرم ہے اس میں گرفتاری اور سزا ہے لیکن اس کو منی لانڈرنگ نہیں کہا جا سکتا ہے، منی لانڈرنگ کالے دھن کو سفید کرنا ہے اور ٹیکس چوری منی لانڈرنگ نہیں بنتی، اغواء کے معاملات کو بھی منی لانڈرنگ میں لایا جاتا ہے، جس پر سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ پھر تو لاپتہ افراد کے کیسز کو بھی منی لانڈرنگ کے تحت ڈیل کرنا چاہیے۔
ڈی جی فیٹف نے کہا کہ ہم بہت مشکل سے فیٹف گرے لسٹ سے نکلے ہیں، کوئی بھی ایسی سفارش جو عالمی ذمہ داریوں سے متضاد ہوگی اس سے ملک 10 سال پیچھے چلا جائے گا۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ آپ نے ضرور اس ملک کے لیے جہاد کیا ہوگا ہم بھی عوامی نمائندے ہیں، ہمیں بھی ملکی مفادات کا پتہ ہے اسی کے لیے ہم کام کر رہے ہیں، ہمیں ملکی مفادات پر لیکچر نہ دیا جائے۔
ڈی جی فیٹف نے کہا کہ فیٹف قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہم نے ان تھک محنت کی، ہم ایک سال تک سوئے نہیں، اگر اب دوبارہ معمولی سی بھی غلطی کرتے ہیں تو فیٹف کی گرے لسٹ میں چلے جائیں گے۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے اعتبار سے پاکستان پہلے سے ہی بہت پیچھے ہے، اگر اینٹی منی لانڈرنگ والے قانون اپلائی ہوتے رہے تو ہم مزید نیچے چلے جائیں گے، میرا ماننا ہے کہ ہم ٹیکس پیئر کو سہولیات دیں، اگر کسی کے اینٹی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں تب آملہ ایکٹ لاگو کرنا چاہیے۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ 60 لاکھ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پر یہ قانون لاگو ہوتا ہے، اس ایکٹ کے تحت گزشتہ چھ سال میں 254 کیسز بنائے گئے۔ ڈی جی فیٹف نے کہا کہ 179 کیسز لاہور ہائیکورٹ میں گئے جس میں سے صرف 29 کیسز واپس ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔