- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
پرویز الہی وزیراعلیٰ نہیں رہے انہیں آج ڈی نوٹیفائی کردینا چاہیے، رانا ثنا

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر پرویز الہی اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے انہیں آج ڈی نوٹیفائی کردینا چاہیے۔
گورنر پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر سینئر رہنماء شریک تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رائے دی گئی کہ اگر اسپیکر شام چار بجے تک جواب نہیں دیتے تو آج ہمیں وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کردینا چاہیے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہفتے کے روز نئے وزیراعلی کا دوبارہ انتخاب کروانے کی تجویز پیش کی گئی، حمزہ شہبازشریف لندن ہیں اگر آج فیصلہ ہوتا ہے تو ہفتے کو الیکشن ہونا چاہیے۔
یہ پڑھیں : امید ہے گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو جلد ڈی نوٹیفائی کریں گے، عطا تارڑ
پارٹی ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں ہر پہلو سے آئینی و قانونی طریقے سے اقدام کرنا ہو گا جو اگر عدالت میں چیلنج بھی ہو تو ہمیں کامیابی ہو۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الہی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، گورنر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کبھی بھی وزیر اعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، نئے وزیر اعلی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے مشاورت مکمل نہیں کی جو بھی لیڈر شپ فیصلہ کرے گی وہی وزیر اعلی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ماتھے پہ بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا، جب تک وزیر اعظم کی ایڈوائس نہ ہو گورنر کو ہٹانا دور کی بات ہے، اجلاس جب بھی ہوگا وزیر اعلی کے انتخاب کا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی کے بعد وزیر اعلی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے ہی نہیں سکتا، اگر اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو آئینی تقاضا پورا کیا جائے گا، میری یہ پوزیشن نہیں کہ گورنر کو ڈائریکشن دوں، ڈی نوٹیفائی کرنے اور الیکشن کرانے تیاری شروع کر رکھی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ جاری ہونے والی ساری آڈیو ویڈیو اصلی ہیں، پی ٹی آئی بھی آپس میں بیٹھ کر ہنسی مذاق میں اصلی ہونے کو تسلیم کرتے ہیں، جو آڈیو میں عمران خان کہہ رہا ہے وہ ویڈیو میں کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جب بھی آنا ہوا تو تاریخ وہ خود دیں گے، میری رائے میں آج وزیراعلی کو ڈی نوٹی فائی ہونا چاہیے لیکن میں گورنر کو ڈائریکشن نہیں دے سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔