- حیدرآباد،سکھر موٹروے منصوبہ کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی منظوری
- یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے
- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن روکنے پر عدالت جانے کا اعلان

(ٖفوٹو: فائل)
اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو روکنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے اب کھلم کھلا آئین اور قانون کو پامال کرنا شروع کر دیا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن روکنا دونوں بدنیتی پر مبنی ہیں دونوں معاملات کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کیے، انہیں سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، جون کے مہینے میں یہ اسلام آباد کی حلقہ بندیاں تبدیل کرنا چاہتے تھے اور اب انہیں خیال آیا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی بڑھ گئی ہے، خوف اس بات کا ہے کہ کہیں انہیں عوام کے پاس جانا نہ پڑ جائے۔
اسد عمر نے کہا کہ پرویز الٰہی اور عمران خان میں کوئی دوریاں نہیں ہیں، پہلے کہتے تھے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، پھر کہتے تھے کہ پرویزالہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اب یہ غیر قانونی اقدامات کرکے پنجاب میں قیاس آرائی پیدا کر رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ سیاسی اتحادی ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر بات پر متفق ہوں، انہوں نے تمام حربے استعمال کیے، سیاسی اور قانونی طور پر ان کے تمام حربے ناکام ہوئے ہیں۔
انہوں نے عمران خان کو مائنس کرنے کے لیے قتل کرنے کی کوشش بھی کی، جعلی آڈیو اور ویڈیو چلانا شروع کر دیں، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔