- بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ کل شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان
- بچوں سے جبری مشقت لینے پر پابندی عائد، عدالت کا مقدمات درج کرنے کا حکم
- روس کے ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدر پوٹن کا جعلی پیغام نشر ہوگیا
- حیدرآباد،سکھر موٹروے منصوبہ کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی منظوری
- یہ زہریلی ترین مکڑی اپنے موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرسکتی ہے
- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
حکومتی قانونی ٹیم نے گورنر کو وزیراعلی پنجاب کو برخاست کرنے سے روک دیا

آئین کے تحت جب تک وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کرتے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا، قانونی ماہرین
لاہور: پی ڈی ایم لیگل کی ٹیم نے گورنر بلیغ الرحمان کو وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو برخاست کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کے معاملے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
لاکھ کوششوں کے باوجود پی ڈی ایم کو وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گورنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے پس پردہ حقائق سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس بلائے بغیر وزیراعلی کیسے اعتماد کا ووٹ لیتے؟ اسپیکر کا گورنر کو جوابی خط
پی ڈی ایم کی لیگل ٹیم نے گورنر پنجاب کو وزیراعلی پنجاب کو برخاست کرنے سے روک دیا۔ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق آئین کے تحت جب تک وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کرتے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا۔
اگر ضروری قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا جاتا اور ڈی نوٹی فائی کیا تو عدالت وزیراعلی کو فوری ریلیف دے دے گی۔ قانونی ماہرین نے تجویز دی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ آئین کے منافی ہے، پہلے اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی شاید جنوری میں ٹوٹے، اسپیکر
آئینی ماہرین نے رائے دی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا انعقاد ہوتا اور وزیراعلی اعتماد کا ووٹ نہ لیتے تو قصوروار وزیراعلی ہوتے، اجلاس کا انعقاد ہی نہیں ہوا تو وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کیسے کیا جا سکتا ہے، ایسے حالات میں سپیکر کیخلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، وزیر اعلی کیخلاف نہیں۔
گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو برخاست کرنے کے معاملے پر قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر کیخلاف آئینی و قانونی کارروائی پر غور کے لئے لیگی رہنماؤں کی مشاورت جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔