کمشنر مہنگائی کے خلاف ڈٹ گئے، اشیا کی قیمتوں میں کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 3 اپريل 2014
کمشنر کراچی کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔   
فوٹو: فائل

کمشنر کراچی کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اشیائے خورونوش کی 15 روز کیلیے قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں اجلاس ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف اشیا کی قیمتوں کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں پرائیسز اینڈ آفیسر انچارج کمشنر کنٹرول روم آصف اقبال سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس کے اختتام میں کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق اشیائے خورونوش کے14  آئٹم کی قیمتوں میں کمی کی گئی جن میں دال ماش دھلی اول، دال ما ش دھلی دوئم،ما ش چھلکا کالی ،ماش ثابت، مسور ثابت اول،مسور ثابت دوم ،چاول کرنل بناسپتی سیلا اول،چاول کرنل بناسپتی سیلا دوم،چاول بناسپتی سپر ٹوٹادوم،لال مرچ پائوڈر،زیرہ سفید ،پستہ مغز ،کشمش قندھاری ،بادام آسٹریلین شامل ہیں،کمشنر  نے کہا کہ مقررہ نرخنا مہ سے زائد پر اشیا کی فروخت سخت جرم بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔