دبئی میں گرفتاری کی خبروں پر بھارتی اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک  جمعرات 22 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 دبئی: بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید نے گزشتہ روز دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے فحش لباس میں شوٹنگ کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ عرفی کا پاسپورٹ ضبط کرکے انہیں بھارت لوٹنے سے بھی روکا جاسکتا ہے تاہم اب ان تمام خبروں پر اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے۔

زوم انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق عرفی نے دبئی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ‘پولیس میری شوٹنگ رکوانے کے لیے پہنچی تھی کیونکہ انہیں جگہ سے مسئلہ تھا’۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘جس جگہ ہم عکس بندی کررہے تھے وہاں ہمیں ایک مقررہ وقت پر کام ختم کرنا تھا جو ہم نہیں کرسکے، عوامی مقام ہونے کے باعث وہاں پولیس پہنچی اور ہمیں وہاں سے جانا پڑا’۔

عرفی جاوید نے مزید کہا ‘اس سے میرے کپڑوں کا قطعاً کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہم نے شوٹنگ کا بقیہ حصہ اگلے دن ریکارڈ کرالیا، تو اس لیے تمام معاملات ٹھیک ہوگئے’۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔