- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
جنرل(ر)قمرباجوہ کا مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کیس؛گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

فوٹو فائل
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے مبینہ آڈیو ٹیکس ڈیٹا لیک کیس میں ایف آئی اے کو گرفتار ملزمان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کا کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی جس میں گرفتار ملزم شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شریکِ ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا اور عدالت سے تینوں ملزمان کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔