- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں ’ایکسرے ڈفریکشن‘ کی قومی سہولت کا افتتاح

کراچی میں بین الاقوامی مرکز برائے حیاتیاتی و کیمیائی علوم میں ڈاکٹر عطا الرحمان لیبارٹریز میں ایکسرے ڈفریکشن کے قومی مرکز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ آئی سی سی بی ایس
کراچی: سیکریٹری محکمہ یونیورسٹیز اوربورڈ محمد مرید راہموں نے جمعرات کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کی لیبارٹری، پروفیسر عطا الرحمن لیبارٹریز میں قائم جدید ’ایکسرے ڈفریکشن کی‘ قومی سہولت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر عطاالرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز جمال، ڈاکٹر پنجوانی میموریئل ٹرسٹ کی چیئر پرسن محترمہ نادرہ پنجوانی اور پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹیز اوربورڈ مریدراہیمو نے کہا ملکی کی پہلی تحقیقی سہولت میں جدید ’ایکسرے ڈفریکشن کی‘ قومی سہولت کا افتتاح کرنا اُن کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، انھوں نے کہا اس ایکسرے کی سہولت سے دراصل معدنی اشیاء، صنعتی تجزیات اور ادویات سازی جیسے اہم کاموں میں فائدہ اُٹھایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا انھیں خوشی ہے کہ اس منصوبے کی یونیورسٹیز اوربورڈ نے لطیف ابراہیم جمال نینوٹیکنالوجی سینٹر کے لیے امداد کی گئی جو کہ سندھ حکومت کاقومی استعداد بڑھانے کے عنوان سے منشور ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی مرکز کی جانب سے صنعتوں، ڈی این اے لیبارٹری اور فارماسیوٹیکل ٹیسٹنگ کے حوالے سے پیش کی جانے والی قومی خدمات کی تعریف بھی کی۔
پروفیسر خالد عراقی نے جامعہ کراچی میں سیکریٹری یونیورسٹیز اوربورڈ کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یہ ایکسرے کی سہولت اپنی قسم میں سب سے مختلف ہے جبکہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی تحقیقی سہولیات میں یہ بالکل نئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقی مراکز میں تدریسی عملے کا کردار کلیدی ہوتا ہے یہ اداروں میں ستون کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا محنت اور لگن سے مطلوبہ ترقی کا حصول ممکن ہے۔
میڈیا ایڈوائرزر آئی سی سی بی ایس
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔