وفاقی حکومت کے عائد کردہ سُپر ٹیکس پر عمل درآمد دو ماہ کیلیے مؤخر

کورٹ رپورٹر  جمعرات 22 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے سپر ٹیکس پر عمل درآمد کو مؤخر کر دیا۔

ہائیکورٹ نے زائد آمدن والوں پر وفاقی حکومت کے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 100 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 4 سی کا اطلاق 2023 سے ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے فرسٹ شیڈول، پارٹ ون کی ڈویژن ٹو بی کی پہلی شق خلاف آئین ہے۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد 2 ماہ کے لیے معطل رہے گا، عبوری حکم کے تحت جمع کرائی گئی سیکیورٹی مؤثر رہے گی، فیصلے کے مطابق فنانس ایکٹ 2022 کی شقوں کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے، تفصیلی فیصلہ اور وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2022 میں ماضی میں کیے کاروبار پر بھی ٹیکس لگا دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔