- کراچی، نشے کے عادی باپ نے سوتیلے کمسن بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا
- حکومت کا بجٹ میں بینک ٹرانزیکشن اور لگژری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ
- گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری طلبہ کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ
- کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر سمیت3 افراد زخمی
- حیدرآباد میں نامعلوم افراد ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی چوری کرکے لے گئے
- بیروزگاری سے تنگ ڈاکٹرز نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے ڈگریاں جلادیں
- مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دے دیا
- ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا گیس پائپ لائن مشترکہ منصوبے پر دستخط
- کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- ملکی قرض 592 کھرب، پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 11.2 فیصد کمی، اقتصادی سروے
- وفاقی حکومت بجٹ آج پیش کرے گی، 700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز
- جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا ردعمل
- باغ آزاد کشمیرضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کامیاب، ن لیگ کا دھاندلی کا الزام
- افغان صوبے بدخشاں کی مسجد میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق
- ماں باپ کا مبینہ قاتل بیٹا دبئی فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار
- دل کے 16 ہزار آپریشن کرنے والے مشہور بھارتی ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے
- پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
- حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کردی
- کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلیے بھی میسج ایڈیٹ کی سہولت پیش
اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

فوٹو فائل
اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جج نے پی ٹی آئی رہنما کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج میں ملزم شہباز گل کی موجودگی کے حوالے سے استفسار کیا تو وکیل صفائی نے اُن کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست کی۔
اس پر عدالت نے کہا ضمانت ملنے کے بعد شہباز گِل ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہوتے رہے ہیں، جلسوں میں بھی جاتے رہے، اچانک استثنیٰ کی درخواست سے لگ رہا ہے جیسے شہباز گِل ٹرائل سے بھاگ رہے ہیں۔
استثنیٰ کی درخواست دائر ہونے پر اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی نےکہا کہ ملزم اس کیس میں غیر سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے ، یہ عدالت کے ساتھ مذاق ہے، شہبازگِل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
شہبازگِل کے وکیل شہریار طارق نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کیے گئے طبی معائنے میں شہباز گِل کو بیماری کی تشخیص ہوئی، انہیں صحت کےمتعدد مسائل ہیں اور وہ اب بھی اسپتال میں ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ دمہ کے مریض ہیں، صحت بہتر ہونے پر آئندہ سماعت پر شہبازگِل عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے استفسارکیا لاہور میں اسموگ ہے، شہبازگِل پمز اسپتال آکر علاج کیوں نہیں کراتے؟ ملزم کے وکیل نے کہا کہ شہبازگِل کی اسلام آباد میں کوئی رہائش نہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کے بعد تو شہبازگِل بالکل تندرست دکھائی دیے، تمام سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، بظاہر لگ رہا ہے شہبازگِل ٹرائل آگے بڑھانا نہیں چاہتے۔
عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہبازگل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کی اور آئندہ سماعت پر شہباز گل کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔