بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن میں زخمی سپاہی دورانِ علاج شہید

خالد محمود  جمعرات 22 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 راولپنڈی: سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان دوران علاج شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس کو دہشت گردوں سے چھڑانے کے آپریشن میں حصہ لینے والے سپاہی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کیلیے سی ایم ایچ راولپنڈی اسپتال منتقل کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی نے آج جام شہبادت نوش کیا۔ حلیم خان کے متوفین میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں 25 دہشت گرد ہلاک اور 10 گرفتار ہوئے، آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی بنوں آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

واضح رہے کہ بنوں کے کینٹ ایریا میں قائم سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک اور مجموعی طور پر 10 گرفتار ہوئے تھے جبکہ 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔