- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
- پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات سے متعلق وزیراعظم کا بیان غیر جمہوری ہے، ایچ آر سی پی
- کراچی میں بنگلے کے اندر مہنگی منشیات کاشت کرنے کی انوکھی واردات
- جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود کی رائے سپریم جوڈیشل کو موصول
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی گنڈہ پور کا دہشت گرد ہلاک

فوٹو:فائل
ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا سرگرم دھشتگرد غفور احمد ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم اور حساس ادارے نےخفیہ معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے خلاف تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں مشترکہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کی۔
آپریشن پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی، فائرنگ رکنے پر ایک دہشت گرد کی لاش پڑی پائی جس کی شناخت غفور احمدولد خان زمان سکنہ مانجھی خیل ضلع ٹانک سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک عدد پستول 9mmبور ،چار عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
مذکورہ دہشتگرد سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کوپولیس موبائل پر حملوں، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی کی ایک اور کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سجنا محسود گروپ کا سرگرم دہشت گرد گل یوسف ولد شاہ جا عالم گرفتار ہوگیا۔
دہشتگرد گل یوسف کرنل مجیب الرحمن ،کیپٹن سکندر سہیل کو شھید کرنے سمیت کلاچی پولیس موبائل پر دھماکہ کرنے ،بھتہ خوری اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،دہشتگرد کوجدید ٹیکنیکل طریقہ سے ضلع ٹانک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔