زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 دسمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی طرح قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری، گوادر اور جیوانی میں گیارہ، پسنی میں 13، دالبندین میں 1، نوکنڈی میں پانچ، خضدار اور لسبیلہ میں بالترتیب 7 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ چند روز صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔