فیٹف وائٹ لسٹ میں مستقل رہنے کیلیے پاکستان کے اقدامات

صالح مغل  جمعـء 23 دسمبر 2022
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور مقدمات کی تحقیقات تیز کردیں
فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور مقدمات کی تحقیقات تیز کردیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  فیٹف اہداف کے حصول کے بعد پاکستان کو نئے اقدامات کرنے کی ہدایات کا معاملہ ،پاکستان نے مستقل طور پر فیٹف وائٹ لسٹ میں رہنے کے لیے کمر کس لی۔

تفصیلات کے مطابق فائنانشل ایکشن ٹاسکس فورس کے اہداف پر ایف آئی اے  نے منی لانڈرنگ کی روک تھام و  کیسز کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے  تمام زونز کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں کارروائی تیز کرکے منی لانڈرنگ کیسز پر پیش رفت، تفتیش کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔