شدید دھند؛ پروازوں کا شیڈول درہم برہم، کئی گھنٹوں کی تاخیر سے  مسافر پریشان

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: شدید دھند کے باعث پروازوں  کا نظام درہم برہم ہوگیا، جس سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: دھند سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

ذرائع سی اے اے کے مطابق دبئی، مدینہ اور ابوظبی سے لاہور آنے والی 3 پروازیں شدید دھند کے باعث اسلام آباد اتار لی گئی ہیں جب کہ دمام اور ابوظبی سے آنے والی غیر ملکی ائرلائنز کی پروازوں کو 9 گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا  ہے۔

دوسری جانب صبح لاہور سے استنبول، کوئٹہ اور جدہ کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں  کو بھی اسلام آباد اتار دیا گیا ہے۔ استنبول،  جدہ اور کوئٹہ جانے والی پروازیں راستے میں دھند کی زیادتی کے باعث اسلام آباد اتاری گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ابوظبی ،  جدہ اور دمام روانہ ہونے والی 3 پروازوں کو دوپہر بارہ بجے تک روک دیا گیا ہے۔

دریں اثنا کراچی سے اسلام جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجے کی پرواز پی ایف 141 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے بہاولپور کی صبح 8 بجے کی پرواز پی کے 588 آٹھ گھنٹے تاخیر سے شام 4 بجے شیڈول کردی گئی ہے۔ پی آئی اے ہی کی کراچی سے لاہور کی 9 بجے کی پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار  ہو گئی جب کہ ایئر بلیو کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 200 منسوخ  کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 580 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔