9 سالہ پاکستانی بچے نے او لیول پاس کرکے کیمبرج یونیورسٹی کا 800 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 3 اپريل 2014
وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔والد منظور۔
فوٹو: فائل

وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔والد منظور۔ فوٹو: فائل

پشاور: راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بچے حارث منظور نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کا 800 سالہ ریکارڈتوڑتے ہوئے صرف9 سال کی عمرمیں فزکس،کیمسٹری اوربائیولوجی کے مضامین کے ساتھ اولیول کاامتحان پاس کرلیا۔

اس ضمن میں خیبرپختونخواکے سینئروزیرسراج الحق نے بدھ کو حارث منظور اور اس کے والدین کے اعزازمیں تقریب منعقدکی اور انھیں تحائف سے نوازا۔ بعدازاں حارث اوراس کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئرصوبائی وزیرسراج الحق نے کہا کہ حارث منظورہمارے لیے علم اورعزت کے اعتبار سے کوہ ہمالیہ سے کم نہیں کیونکہ اس نے اپنے علم کی بنیادپرہمارے ملک کانام روشن کیا ہے جس سے دیگربچوں میں بھی مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ قومیں اورملک اچھی قیادت اورتعلیم ہی سے چلتے ہیں نہ کہ ٹینکوں اورتوپوں سے۔ اس موقع پرحارث نے کہاکہ وہ روزانہ8 گھنٹے 2شفٹوں میں پڑھتا تھا، وہ مستقبل میں بیرسٹراورمذہبی اسکالربنناچاہتاہے۔ والد منظور نے کہاکہ حارث نے کیمبرج یونیورسٹی کا 800سالہ ریکارڈتوڑالیکن اب تک وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔