سونیا گاندھی کے 9.28 کروڑ کے اثاثے مگر کوئی ذاتی گاڑی نہیں

نیٹ نیوز  جمعرات 3 اپريل 2014
سونیا گاندھی9.28 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں 
فوٹو : فائل

سونیا گاندھی9.28 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں فوٹو : فائل

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی9.28کروڑ کے اثاثوں کی مالک نکلیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سونیا گاندھی کے  رائے بریلی سے لوک سبھا کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائے گئے بیان حلفی سے انکشاف ہوا ہے کہ سونیا گاندھی9.28 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ ان کے منقولہ اثاثوں کی مالیت2.81 کروڑ جبکہ غیرمنقولہ اثاثوں کی مالیت6.47 کروڑ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔