- ملک کو وہاں لیجایا جا رہا ہے، جہاں چند ججز پارلیمان کا قانون بھی نہیں مانتے، عرفان قادر
- پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان
- صدر مملکت کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے اعتراضات عائد
- ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ہاکی ٹیم نے بھارت کے ویزا کیلئے اپلائی کردیا
- غیر منتخب شخص کو میئر بنانے کے قانون کیخلاف فوری سماعت کی درخواست منظور
- آمدن سے زائد اثاثے، فرح خان اور شوہر نے نیب کو جواب جمع کروا دیا
- بابراعظم، کوہلی اور اسٹیو اسمتھ موجودہ دور کے ’عظیم کھلاڑی‘ قرار
- کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے نیویارک دھوئیں میں چھپ گیا
- بھارت؛ منی پور فسادات میں خاندان کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا گیا
- بجٹ میں کم از کم تنخواہ40 ہزار روپے کی جائے، سراج الحق
- سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار
- سازگار تعلیمی ماحول کی تشکیل
- وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافے کا امکان
- لیونل میسی ’’انٹر میامی‘‘ فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی
- واٹس ایپ میں اب ایچ ڈی معیار کی تصویر بھیجی جاسکے گی
- چین: 13 سالہ بچی نے ویڈیو گیمز پر 63000 ڈالر خرچ کردیئے
- برقی ہیلمٹ جو تمباکو نوشی سے مکمل نجات دلاسکتا ہے
- جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب، حیران کن انکشافات
- کینسر کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں اضافہ
- ٹی بی اور ملیریا پروگرام؛ پاکستان کیلئے 282 ملین ڈالر کی عالمی گرانٹ منظور
پاکستان کے قانون میں خودکشی کی کوشش پر سزا ختم

صدر عارف علوی نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2022 کی توثیق کر دی، سیکشن 325 کو ختم کردیا گیا۔
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون میں خودکشی کی کوشش پر سزا کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022 کی توثیق کر دی۔ بل کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ 1860 میں خودکشی کی کوشش کی سزا سے متعلق سیکشن 325 کو ختم کیا گیا ہے۔
صدر عارف علوی نے بیرونی سرمایہ کاری ( فروغ و تحفظ) ترمیمی بل 2022 کی بھی توثیق کی۔ بل کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری ( فروغ و تحفظ) ایکٹ 2022 کے سیکشن ایک میں ترمیم کی گئی ہے۔
صدر عارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظور کیے۔
یاد رہے کہ سینیٹ نے خودکشی کی کوشش کرنے والوں کو سزا دینے کی شق کو ختم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 325 کے تحت خودکشی یا اس کی کوشش کرنا جرم تھا جس پر ایک سال جیل، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوتی تھیں۔
یہ بل پیپلز پارٹی نے پیش کیا تھا اور جے یو آئی نے اس کی مخالفت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔