اسکول میں لمبے قد کی وجہ سے تنگ کیا گیا مار بھی پڑی، امیتابھ بچن

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لمبے قد کے بہت سے فوائد ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے مشہور رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اپنے اسکول کے زمانے کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔

6 فٹ سے بھی زیادہ قد کی وجہ سے مشہور بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بتایا کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ اونچے قد کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہے‘۔

امیتابھ بچن نے انکشاف کیا کہ جب وہ اسکول میں تھے تو انہیں اپنے قد کی وجہ سے کئی مرتبہ ہراساں کیا گیا۔

اداکار نے کہا کہ ’چونکہ اسکول میں باکسنگ لازمی تھی، اس لیے انہیں باکسنگ سینئرز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا، جہاں ان کے قد کی وجہ سے انہیں بےحد تنگ کیا گیا یہاں تک کہ مارا پیٹا گیا‘۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن آخری مرتبہ اپنی بالی ووڈ فلم ’اونچائی‘ میں نظر آئے تھے جس کے بعد اب وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ہالی ووڈ کی فلم ’دی انٹرن‘ کے ریمیک میں  اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔