- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین سے جیلوں میں بدسلوکی کا الزام مسترد کردیا
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کی جائیگی، بھارتی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس سال کی آخری بڑی فلم ہوگی (فوٹو: انسٹاگرام)
ممبئی: انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز پر غور جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس سال کی آخری بڑی فلم ہوگی جوکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ فلم کو بھارتی ریاست پنجاب اور دہلی میں ریلیز ’زی اسٹوڈیوز‘ کروارہا ہے۔
زی اسٹوڈیوز کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے، اس لیے فلم کی شمالی بھارت میں شاندار پذیرائی کے امکانات زیادہ ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ فلم کو بھارت کے کن کن شہروں میں ریلیز کیا جائے گا لیکن امید ہے کہ ’زی اسٹوڈیوز‘ کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کے بعد اسے بھارت کے بڑے شہروں جیسے پونے، حیدرآباد، ممبئی اور بنگلور میں بھی ریلیز کردیا جائے گا۔
دوسری جانب، بھارتی ریاست نیو دہلی کے شہر گرگاؤں میں واقع ’PVR‘ سینماز نے اپنی ویب سائٹ پر’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پوسٹر اپلوڈ کرتے ہوئے فلم کی 30 دسمبر کو ریلیز کا اعلان بھی کردیا ہے جبکہ بھارتی پنجاب سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہاں کے سینما گھروں میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا پر فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بھارت میں 3 دسمبر کو ریلیز ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے تمام خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔