- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
لاہور سے اغوا کیا جانیوالا امریکی شہری بھی طالبان سے رہائی کی فہرست میں شامل
وارن وائن اسٹائن کی اغوا کے پہلے اور بعد میں طالبان کی طرف سے جاری کردہ تصویر طالبان کی قید میں موجود وارن کی بازیابی کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں، پولیس اس مقدمے میں کچھ نہیں کرسکتی، پولیس ذرائع ۔ فوٹو : فائل
لاہور: حکومت کی طرف سے طالبان کو قیدیوں کی رہائی کیلیے دی گئی فہرست میں 2 اہم سیاسی شخصیات کے بیٹوں کیساتھ ایک امریکی شہری کا نام بھی شامل ہے۔
امریکی شہری وارن وائن اسٹائن کو ڈھائی سال قبل صوبائی دارالحکومت کے علاقے ماڈل ٹاون سے اغوا کیا گیا تھا۔ امریکی شہری کی طالبان کے پاس موجودگی کی متعدد وڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں،اغوا کی واردات سال 2011 میں اگست کے مہینے میں ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری وارن وائن اسٹائن اکنامک ڈیولپمنٹ سمیت یو ایس ایڈ کے متعدد پروجیکٹس پر کام کررہا تھا۔ وقوعہ سے 10 روز قبل وہ لاہور پہنچا تھا اور وقوعہ سے 2 روز بعد اس کی واپسی تھی۔ وارن وائن اسٹائن امریکی ریاست میری لینڈ کا رہائشی تھا، پروجیکٹس کے سلسلے میں اس نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے جے بلاک میں رہائش رکھی تھی، عمارت کا نیچے والا حصہ آفس کے طورپر استعمال ہوتا تھا جبکہ اوپر والی منزل پر وارن نے اپنی رہائش رکھی تھی۔ وارن کیساتھ اسکے 4 سیکیورٹی گارڈ اور ایک ڈرائیور بھی رہتے تھے۔ وقوعے کے روز 4 دہشت گردوں نے سحری دینے کے بہانے دروازہ کھلوایااور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگئے۔
دہشت گردوں نے اسلحہ کے زور پر سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں کیا جس کے بعد مسلح دہشت گرد وارن وائن اسٹائن کے کمرے تک پہنچے اور اسے اغوا کرکے لے گئے۔ سیکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ دہشت گردوں نے وارن وائن اسٹائن کو معمولی زخمی بھی کیا تھا اور بعدازاں فون پر کسی کو گاڑی لانے کا کہا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاون میں اس وقت کے ایس ایچ او کے بیان پر درج ہوا تھا۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر امریکی شہری کی بازیابی کیلیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں تاہم اس مقدمہ میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی پولیس اپنے روایتی بیانات سے کام لیتی رہی۔کچھ عرصہ قبل وارن وائن اسٹائن کی وڈیوز جاری کی گئی جس سے ثابت ہوگیا کہ وہ طالبان کی قیدمیں ہیں،وارن وائن اسٹائن کے خدوخال میں واضح تبدیلی آچکی ہے،اغوا کے وقت وہ کلین شیو تھے جبکہ وڈیوز میں ان کے چہرے پر داڑھی تھی اور وہ پہلے سے کمزور نظر آئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی قید میں موجود وارن وائن سٹائن کی بازیابی کا واحد راستہ مذاکرات ہیں،پولیس اس مقدمے میں کچھ نہیں کرسکتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔