- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
پی سی بی کا پاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپرلیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی مینٹنگ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں بھرہور سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، اسی لیے کوئٹہ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کل کیا جاسکتا ہے جب کہ انہوں نے قومی ٹیم لیے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز بھی لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ ایجنڈے میں بہت کچھ تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، اب ہفتے کو دوبارہ اجلاس ہوگا، فی الحال ہم نے سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈومیسٹک میں پاکستان کپ شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم دوسرے تمام پروگرام روک دئیے گئے ہیں اور ڈومیسٹک کوچز کو بھی فارغ کیا جارہا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چھ ریجنل ایسوسی ایشنز کو ختم کردیا گیا ہے، بورڈ ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کریں گے جب کہ باقی پورے سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسٹارز کرکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے تاہم قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز کی تقرری کریں گے۔
کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ماضی میں بھی غیرملکی کوچز کی تعنیاتی کا تجربہ کامیاب رہا تھا، کرکٹ کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔