عالیہ بھٹ نے ’پرفارمنس آف دی ایئر‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022
اسکرین ڈیلی میں کالم لکھنے والے مصنف نے فلم میں عالیہ کے کردار کو زبردست انداز میں بیان کیا ہے فوٹو: فائل

اسکرین ڈیلی میں کالم لکھنے والے مصنف نے فلم میں عالیہ کے کردار کو زبردست انداز میں بیان کیا ہے فوٹو: فائل

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں اداکاری پر’پرفارمنس آف دی ایئر‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

برطانوی میگزین اسکرین ڈیلی نے عالیہ بھٹ کو ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں شاندار کارکردگی دِکھانے کے لیے ’پرفارمنس آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس بڑی خبر کا اسکرین شاٹ اور خبر کا لنک شیئر کیا اور برطانوی میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Untitled-1

اسکرین ڈیلی میں کالم لکھنے والے مصنف نے فلم میں عالیہ کے کردار کو زبردست انداز میں بیان کیا ہے۔

اُنہوں نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ فلم میں اداکارہ کا ڈانس اور فلم کا منظر جہاں وہ بطور گنگو کامتھی پورہ کا لیڈر بنتے ہوئے نظر آتی ہیں سب سے زیادہ نمایاں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔