پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل ہونے کا امکان

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 دسمبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ملتان میں دھند کی وجہ سے تین جنوری سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی نیشنل اسٹیڈیم کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے میچز بالترتیب10، 12 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔