- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
- ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا
- پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسند گرفتار، طالبان
- ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے
- ایکوریم میں رہنے والی دنیا کی معمر ترین مچھلی
- پُر سکون نیند میں مدد دینے والی آوازیں
- تمام انسان صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، سائنس نے پیشگوئی کر دی
- ورلڈکپ؛ کئی کرکٹرز کے کیریئرز کا فیصلہ کن موڑ ہوگا، سابق وکٹ کیپر
- کیا آپ ذہین ہیں؟
- امریکا نے اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی
کیویز کو پاکستان کے کم بیک کا خدشہ ستانے لگا

مقامی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اسکواڈ منتخب کیا، سائودی نئی سوچ لائیں گے، گیری اسٹیڈ۔ فوٹو: اے ایف پی
کراچی: کیویز کو پاکستان کے کم بیک کا خدشہ ستانے لگا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں، یہاں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا،ہم انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا باریک بینی سے جائزہ لیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز میں وائٹ واش کے باوجود میزبان ٹیم کو ہرگز آسان نہیں سمجھیں گے،انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو اہم کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کا سامنا رہا،ہمارے لیے ایک اچھی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا، اسپنر ابرار احمد بہت زبردست بولنگ کررہے ہیں،ان پر قابو پانے کیلیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔
ایک سوال پر اسٹیڈنے کہا کہ مقامی کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے بہت مختلف ہیں،ہم نے یہاں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اسکواڈ منتخب کیا، حالیہ کارکردگی کے پیش نظر چند تبدیلیاں بھی ناگزیر تھیں، نوجوان کرکٹرز سے اچھی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ دورہ پاکستان میں بہترین پرفارم کریں گے،ہمیں ٹرینٹ بولٹ کی خدمات حاصل نہیں لیکن دستیاب کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہے۔
کوچ نے کہا کہ کین ولیمسن نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ خود کیا،انھوں نے 6 سال ہر فارمیٹ میں قیادت کی،اب ٹم سائودی ٹیم میں نئی سوچ لے کر آئیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈکرکٹ ٹیم کا اپنا انداز ہے، برینڈن میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدت دی، ہوسکتا ہے کہ دیگر ٹیمیں بھی اس انداز کو اپنائیں،البتہ ہم اپنے اسٹائل سے کھیلتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔