- سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ، نہانے پر پابندی
- سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا، اس کے فوائد کیا ہیں؟
- اللہ تعالیٰ خیر فرمائے، نواز شریف کا بجٹ پر ردعمل
- اسحاق ڈارنے سات بار بجٹ پیش کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا
- پاکستانی اداکار احسن خان کے گھر بچی کی پیدائش
- آئندہ مالی سال کا بجٹ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کی شدید نعرے بازی
- بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
- بجٹ میں سپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص
- 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی حد ختم
- بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ
- ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ؛ امریکا کا بڑا بیان سامنے آگیا
- سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا
- فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی سینیٹرز
- میٹا نے واٹس ایپ چینلز فیچر متعارف کرا دیا
- امریکا کی سعودی عرب کو توانائی کے جوہری منصوبے کیلیے مدد کی پیشکش
- الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہاب ریاض
- بجٹ میں حکومت کا نئے اسٹارٹ اپس کیلیے نوجوانوں کو قرض دینے کا فیصلہ
- ترک صدر نے پہلی بار ایک خاتون کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کردیا
- کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں کینیڈین خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی: کورنگی عوامی کالونی میں گھرکےاندرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔
عوامی کالونی سیکٹرایف میں رات گئے ایک گھرکےاندرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں 23 سالہ سحرالنسا کی ہلاکت کا مقدمہ والد عبدالقدیر کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی کوشش کرنے کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
مقتولہ سحرالنسا کے والد عبدالقدیر کے بیان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے تہجد کی نماز پڑھ رہے تھے کہ گھرکی چھت پرکچھ لوگ نظرآئے ۔میں نے اپنے بچوں کو نیچے فلورپرایک جگہ پرجمع کرلیا تودروازے کے باہرسے کسی ملزم نے آتشی اسلحہ سے فائرکیا جو میرے گھر کا مرکزی دروازہ کراس کرکے میری بیٹی سحرالنسا کی گردن کے سامنے کی جانب لگا اورچھت اور گلی میں موجود ملزمان گھر کی پچھلی گندی گلی سے فرارہوگئے ، بیٹی کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئی ۔
بعدازاں میرا بھتیجا سلیمان جناح اسپتال آیااوراس نے بتایا کہ جوملزمان آپ کے گھرمیں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے ان ملزمان نے پہلے ہمارے گھرمیں داخل ہوکرہم سب کوایک کمرے میں بند کیا اوران کے ساتھی آپ کے گھر بھی واردات کی نیت سے گئے تھے شورشرابہ کی وجہ سے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئےفرارہوگئے ۔
دوسری جانب گلستان جوہر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں ۔
رات گئے گلستان جوہر پر فیوم چوک کے قریب رہائشی منصوبے اقرا کمپلیکس کی نویں منزل کی بالکونی میں کھڑی خاتون فائرنگ کے پراسرار میں جاں بحق ہوگئی ۔ مقتولہ کی شناخت چالیس سالہ عرفانہ کے نام سے ہوئی ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے پیش آیا۔
جاں بحق خاتون پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون نکلیں جنہیں چند روز بعد واپس کینیڈا روانہ ہونا تھا اورخاتون کی تیاری و فلائٹ بھی کنفرم تھی۔
ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے بتایا کہ رہائشی اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر فلیٹ کی بالکونی میں فرحانہ موجود تھیں اور فلیٹ کے نیچے نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی جو کہ بالکونی میں خاتون کو لگی اور خاتون زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئیں ۔ اہل محلہ کے مطابق مقتولہ خاتون کینیڈا سے اپنے بھائیوں کے پاس نواب شاہ آئی تھی اور دو روز قبل گلستان جوہر اقراء کمپلیکس میں اپنی بہن کے گھر پہنچی تھیں ۔ مقتولہ خاتون کو اپنے ایک اورعزیز سے ملنے کے بعد واپس کینیڈا روانہ ہونا تھا۔
ادھر سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا فقیرا گوٹھ میں نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نجی اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا مسلح ڈکیت مقتول سیکیورٹی گارڈ کی ایم پی فائیو رائفل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 27 سالہ عبدالجبار ولد محمد قیصر کے نام کی سی گئی ۔ سائٹ سپرہائی وے تھانے کے ڈیوٹی آفسر اے ایس آئی اعجازنے بتایا کہ مقتول سیکیورٹی گارڈ کو2 موٹرسائیکل سوار5 نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا ۔ مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر تین گولیاں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئیں ، قتل کیا جانے والا سیکیورٹی گارڈ خادم گوٹھ سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے مقتول سیکیورٹی گارڈ نجی اسپتال کے باہر سردی سے بچنے کے لیے آگ جلا کر کرسی پر بیٹھا ہوتا ہے اسی دوران 2 موٹرسائیکلوں پرسوار5 نامعلوم مسلح ڈکیت موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔
فوٹیج میں ایک مسلح ڈکیت کو کسی اور پربھی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےواردات کے بعد مسلح ملزمان آسانی فرار ہو جاتے ہیں،
قائد آباد لالہ زار شادی ہال کے قریب بھی نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔
زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عاطف ولد عارف کے نام سے کی گئی ،ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔