جنوبی وزیرستان؛ ایک روز قبل اغوا کیے گئے باپ، بیٹے، بھتیجے کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 دسمبر 2022
مقتولین آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں (فوٹو ٹوئٹر)

مقتولین آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں (فوٹو ٹوئٹر)

جنوبی وزیرستان: تحصیل برمل کے علاقے مانڑہ سے تین مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں مولوی نور زمان، اس کا بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔ تینوں افراد کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، جن کی آج لاشیں برآمد ہو گئیں۔

ایک روز قبل ہی اغوا کیے گئے تینوں افراد کی لاشیں ملنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بانڑہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے مولوی نور زمان، اس کے بیٹے اور بھتیجے کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔