پاکستانی پاسپورٹس پر سعودیہ جانے والے 3 افغان شہری گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 دسمبر 2022
افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔

افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹس پرملازمت کے لئے سعودیہ جانے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔ امیگریشن چیکنگ کے دوران تینوں افغان شہری پاکستان میں رہائش کے بارے میں تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔

دوران چیکنگ ملزمان کے مو بائل فونز سے افغان اسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔