بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر میاں بیوی نے زہر کھا لیا ویڈیو وائرل

خاندان نے اداکارہ کے بارے میں بتاتے ہوئے زہر کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

(فائل فوٹو)

بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنی ماں اور بیوی کے سمیت زہر کھا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ایک خاندان نے فحش فلموں کی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنی بیوی اور ماں سمیت زہر کھایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جوکہ آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بتا رہا ہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جو غیر اخلاقی فلموں میں کام کرتی ہے وہ انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے اور ان سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے۔
Load Next Story