اپردیر: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 17 من بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اپريل 2014
سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

اپر دیر: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپر دیر سے 17 من بارودی مواد اور سیکڑوں کارتوس اپنے قبضے میں لے کر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپر دیر میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 17 من بارودی مواد اور 350 کارتوس اپنے قبضے میں لے لئے۔ سیکیورٹی فورسز ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔