لاہورمیں رشتے کے تنازعے پردو گروپوں میں فائرنگ، ایک ہلاک 8زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: نشتر کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک  اور 8 زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 45سالہ عباس نامی شخص ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او نے  واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپ آپس میں قریبی رشتے دار ہیں،فائرنگ میں دونوں گروپو ں کے لوگ زخمی ہوئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت غلام علی،عمران،علی،دستگیر، راشد،فقیر،وقار اور راحیل کے نام سے ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔