- حکومت کا اعتراض، چیف جسٹس سیمت تین ججز کو آڈیو لیکس کے بینچ سے ہٹانے کی درخواست
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر؛ ٹریفک حادثوں میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
شاہنواز دھانی، ساجد خان اور میر حمزہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل

(فوٹو: فائل)
کراچی: پاکساتان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تین کھلاڑیوں میر حمزہ، ساجد خان اور شاہنواز دہانی کو پاکستان اسکواڈ میں شامل کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اسکواڈ پر اچھی طرح بحث کے بعد اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں اپنے بولنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خود کو ایک میچ میں 20 وکٹیں لینے کا بہترین موقع فراہم کیا جا سکے۔ حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ بولرز میر حمزہ اور شاہنواز دہانی، اور آف اسپنر ساجد خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی کے چار میچز میں میر حمزہ نے 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے سات میچز میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاہنواز دہانی صرف دو چار روزہ میچز میں ایکشن میں نظر آئے کیونکہ وہ قومی ڈیوٹی پر تھے۔
میر حمزہ کا واحد ٹیسٹ اکتوبر 2018 میں ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف تھا جبکہ ساجد خان نے ساتواں اور آخری ٹیسٹ اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلا تھا۔وہ اب تک 22 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جن میں گزشتہ سال ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف 42 رنز پر 8 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب شاہنواز دھانی کا ٹیسٹ ڈیبیو ہونا ابھی باقی ہے۔وہ پاکستان کے لیے دو ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، میر حمزہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔