چین میں کمسن بچی کی غلطی سے گودام میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اے ایف پی  جمعرات 3 اپريل 2014
گودام کے مالک کی 3 سالہ بیٹی نے اسپنج کےایک ٹکڑے کو آگ لگا ئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو؛ فائل

گودام کے مالک کی 3 سالہ بیٹی نے اسپنج کےایک ٹکڑے کو آگ لگا ئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو؛ فائل

بیجنگ: چین کے جنوبی صوبے گانگ ڈانگ میں 3 سالہ بچی نے لائٹر سے کھیلتے ہوئے کپڑے کے گودام میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گانگ ڈانگ کے علاقے جن بو میں کپڑے کے گودام کے مالک کی 3 سالہ بیٹی نے لائٹر سے کھیلتے ہوئے اسپنج کے ایک ٹکڑے کو آگ لگادی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گودام کے مالک کو رہائش علاقے میں گودام بنانے اور سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔