ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک  منگل 27 دسمبر 2022
ذخائر کی دریافت سے تیل و گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی ہوگی، وزارت پیٹرولیم :فوٹو:فائل

ذخائر کی دریافت سے تیل و گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی ہوگی، وزارت پیٹرولیم :فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12 ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں تیل و گیس کے مزید بڑے ذخائر دریافت

چند روز قبل سندھ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15 ویں دریافت ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے تیل اور گیس کی درآمدات پر  انحصار میں کمی واقع ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔