نجم سیٹھی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونرندیم عمر سے ملاقات

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  بدھ 28 دسمبر 2022
ویمن لیگ میں پی ایس ایل فرنچائزز بھی ٹیمیں لیں، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : فائل

ویمن لیگ میں پی ایس ایل فرنچائزز بھی ٹیمیں لیں، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونرندیم عمر سے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونرندیم عمر سے ملاقات کی، اس موقع پر پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث لائے گئے،نجم سیٹھی نے لیگ کو فروغ دینے میں تمام فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔

انھوں نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلیے ویمن لیگ میں  فرنچائز کی ٹیمیں بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ جونیئرزکی سطح پر بھی فرنچائز سے معاونت طلب کی۔

بورڈ کے سربراہ نے لیگ کے میچز کوئٹہ میں بھی کرانے پر اتفاق کرتے ہوئے ضروری اقدامات  کا یقین دلایا، لیگ سے قبل 5 فروری کو کوئٹہ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ کو پہلی سیڑھی قرار دیا گیا۔

دوسری پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی مذکورہ ملاقات سے لاعلم نکلے، رابطے پر انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی سے منگل کو کسی سے ملاقات نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔