ملک بھر کی عدالتوں میں منشیات اسمگلنگ کے3747 مقدمات زیر التوا

تمام مقدمات سپریم کورٹ آف پاکستان،ہائی کورٹس اور سی این ایس کورٹس میں زیر التوا ہیں


ویب ڈیسک December 29, 2022
(فوٹو فائل)

ملک بھر کی عدالتوں میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق زیر التوا کیسز کی تعداد 3 ہزار 747 ہو گئی ہے۔

منشیات اسمگلنگ کے زیر التوا کیسز سے متعلق دستاویز کے مطابق تمام مقدمات سپریم کورٹ آف پاکستان،ہائی کورٹس اور سی این ایس کورٹس میں زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ میں 641 ، ہائی کورٹس میں 792 اور ملک بھر کی سی این ایس کورٹس میں 2 ہزار 314 منشیات سمگلنگ سے متعلق کیسز زیر التوا ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز پنجاب کی عدالتوں میں زیر التوا

منشیات اسمگلنگ کے زیر التوا کیسز سے متعلق دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز التوا کا شکار ہیں، جن کی تعداد 963 ہے۔

دستاویز کے مطابق منشیات اسمگلنگ سے متعلق پنجاب کی سی این ایس کورٹ میں 676 کیسز زیر التوا ہیں جب کہ سپریم کورٹ پنجاب رجسٹری میں 236 اور لاہور ہائی کورٹ میں 230 کیسز التوا کا شکار ہیں

خیبرپختونخوا کی عدالتیں زیر التوا کیسز میں دوسرے نمبر پر

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا کی عدالتوں میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 935 کیسز زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں 181 اور ہائی کورٹ میں 77 کیسز زیر التوا ہیں۔ ان کے علاوہ صوبے کی سی این ایس کورٹس میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 677 کیسز التوا کا شکار ہیں۔

اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ کے 705 کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ سی این ایس کورٹس میں 285، سپریم کورٹ میں 155 اور ہائی کورٹ میں 265 کیسز زیر التوا ہیں۔

دستاویز کے مطابق سندھ کی عدالتوں میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 880 کیسز زیر التوا ہیں۔ اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ کے سپریم کورٹ میں 19 ،ہائی کورٹ میں 185 مقدمات التوا کا شکار ہیں جب کہ سندھ کی سی این ایس کورٹس میں 767 کیسز زیر التوا ہیں۔

اے این ایف بلوچستان ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے 264 کیسز عدالتوں میں زیر التوا۔ سپریم کورٹ میں 50 ، بلوچستان ہائی کورٹ میں 35 اور سی این ایس کورٹس میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق 179 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں