نوشہرہ میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم ملبے سے 3 لاشیں اور چار زخمیوں کو نکال لیا گیا

امدادی اداروں کو آپریشن کئی گھنٹے جاری رہنے کے بعد مکمل، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک December 29, 2022
جائے حادثہ پر امدادی ٹیموں کا ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے آپریشن کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)

خیبرپختون خوا کے شہر نوشہرہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، ملنے میں دبنے سے نومولود بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے تحصیل پبی واپڈا کالونی E سیکٹر کے ایک رہائشی گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

noshehra building collaps three dies four injured 2

ابتدائ اطلاعات کے مطابق سلنڈر بلاسٹ کی صورت میں عمارت منہدم ہوگئی اور متعدد افراد پھنس گئے جنہیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، ریسکیو 1122 نوشہرہ کی فائر میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں کی امدادی ٹیمیں ملبے سے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

امدادی ادارے کے مطابق اب تک تین لاشوں اور چار زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں واجد عمر 30 سال اس کی اہلیہ 19 سال اور ایک نومولود بچی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں نیاز بی بی عمر 50 سال، زبیر عمر 33 سال، نمرہ عمر 9 سال، مصطفیٰ عمر 5 سال شامل ہیں۔

noshehra building collaps three dies four injured 3

بعدازاں امدادی ادارے نے ملبے میں لاشیں ڈھونڈنے کا ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

دریں اثنا پشار کے علاقے گجر آباد کی ایک دکان میں گیس سلنڈر پر اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اختر نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ طریقے سے 10 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور بروقت کارروائی سے پوری دكان کو جلنے سے بچالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں