کرینہ نے دوست کے کہنے پر’’گبر ‘‘میں آئٹم سانگ کرنے کا اعتراف کر لیا

شوبز ڈیسک  جمعـء 4 اپريل 2014
کرینہ کبھی کسی دوست کو مایوس یا ناراض نہیں کرسکتی ، اپنی فلم میں آئٹم سانگ کرنے پر ان کی شکر گزار ہوں،کوپروڈیوسر شبینہ    فوٹو: فائل

کرینہ کبھی کسی دوست کو مایوس یا ناراض نہیں کرسکتی ، اپنی فلم میں آئٹم سانگ کرنے پر ان کی شکر گزار ہوں،کوپروڈیوسر شبینہ فوٹو: فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان  نے فلم ’’دبنگ2‘‘میں سلمان خان کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کے بعد اس طرح کی پرفارمنس سے انکار کردیا تھا نے حال ہی میں فلم گبر کے لیے آئٹم سانگ عکس بند کروادیا ہے ۔

اس سلسلہ میں کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میں نے فلم دبنگ میں آئٹم سانگ ’’فیویکول سے‘‘  کرنے کے بعد مستقبل میں اسی طرح کی پرفارمنس نہ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا مگر میری دوست شبینہ خان نے مجھے اپنی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا کہا چونکہ میں اسے کسی صورت میں انکار نہیں کرسکتی تھی اس لیے میں نے اس کی خواہش کو پورا کردیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی فلم کے لیے آئٹم سانگ کرنا کوئی بری بات نہیں کیونکہ یہ موجودہ دور میں تقریباً ہر فلم کا ضروری حصہ تصور کیا جاتا ہے اور جس فلم کا آئٹم سانگ بہترین ہوتا ہے وہ یقیناً باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے ۔  شوہر سیف علی خان کی طرف سے آئٹم سانگ سے منع کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگائی ۔ ہم دونوں میں اپنے شوبز کیرئیر کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی ہے اور انھوں نے کبھی میرے کسی فلم میں ، کسی اداکار کے ساتھ یا کسی گانے پر خصوصاً آئٹم سانگ کرنے سے منع نہیں کیا میں شوبز میں اپنی مرضی کی مالک ہوں اور اس بات کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جب شبینہ خان نے مجھے اپنی فلم  میں آئٹم سانگ کرنے کا کہا تو انکار نہیں کرسکی ۔

اس سلسلہ میں شبینہ خان جو فلم گبر کی کو پرودیوسر کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور اپنی دوستوں کو کسی صورت مایوس یا ناراض نہیں کرسکتیں اور انھوں نے اپنے کیرئیر میں صرف تین یا چار آئٹم سانگ کیے اور وہ سب دوستوں کی ہی فرمائش پر تھے’’دبنگ  2 ‘‘کے بعد کرینہ کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کے موڈ میں نہیں تھی مگر میں نے خصوصی طور پر کرینہ سے اپنی اس فلم کے لیے آئٹم سانگ کرنے کی درخواست کی جسے اس نے رد نہیں کیا اور میں اس پر شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ فلم گبر کی ہدایات آے آر مرگا دوس دے رہے ہیں اور یہ تامل فلم رامنا کا ہندی ریمیک ہے  جب کہ اکشے کمار اور شروتی ہاسن اس فلم مین پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پرکاش راج ، سونوسود ، کیکتن دھیر اور گوووند نامدیو شامل ہیں ۔فلم کا میوزک موسیقار جوری ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔دوسری طرف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کرینہ کپور روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’ سنگھم  2‘‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ ’’سنگھم ٹو‘‘ میں مہاراشٹر کی ایک لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں جو کافی جاندار ہے اور اس کے لیے خاصی تیاری کررکھی ہے ان دنوں مہارشٹر کے رہنے والوں کی طرح ہی بولنے کی پریکٹس کررہی ہوں امید ہے مداحوں کو فلم ’’ سنگھم 2 ‘‘پسند آئے گی ۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔