کوٹ لکھپت میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا کزن گرفتار

ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں 18 سالہ فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا


ویب ڈیسک December 30, 2022
ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں 18 سالہ فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا (فوٹو : پولیس)

کوٹ لکھپت میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت چندرائے گاؤں میں 18 سالہ لڑکی کو گھر میں قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں 18 سالہ فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پھوپھی کے گھر آیا تو جہاں کزن فاطمہ کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی تو غصے میں آکر اسے قتل کردیا۔

ایس پی کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں