اوگرا نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2411.43 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک December 30, 2022
فوٹو:فائل

اوگرا نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی قیمتوں میں 136 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2411.43 روپے کا ہوگیا جبکہ ماہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نرخ 2548.29 روپے کا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو سلینڈر کی قیمتوں میں 136 روپے 86 پیسے کمی کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں