ایڈمٹ کارڈ سے محروم میٹرک کے طلبا کو ضمنی امتحان میں شرکت کی اجازت

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 4 اپريل 2014
فیصلہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے بچوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے.
فوٹو: ایکسپریس/فائل

فیصلہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے بچوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے. فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایک اعلامیے میں یہ وضاحت کی ہے کہ ایسے تمام طلبہ و طالبات جو اپنے اسکولوں کی غفلت کی بنا پر امتحانی فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں۔

ان کے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے طلبہ وطالبات کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان طلبہ و طالبات کو ضمنی امتحانات 2014میں شرکت کی خصوصی اجازت دی جائے گی ، جماعت نہم کے صرف ان طلبہ و طالبات کے امتحانی فارم قابل قبول ہونگے جن کے انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم پہلے سے جمع ہیں۔

یہ فیصلہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے بچوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے ، مگر ایسے تمام اسکولوں کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی کی جائے گی، یہ اقدامات اسکولوں کے اس غیر ذمے دارانہ رجحان کو روکنے کے لیے کیے جائیں گے تاکہ آئندہ طلبہ و طالبات کو اس قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ساتھ ہی حالیہ امتحانات کے سلسلے میں بورڈ انتظامیہ کے ساتھ بہترین تعاون کرنے کے سلسلے میں تمام ادارے بشمول رینجرز و پولیس، کمشنر کراچی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔