- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
ویمنز ورلڈ ٹی20؛ پاکستان کے سفر کا 10 ٹیموں میں ساتویں نمبر پر اختتام
سلہٹ: ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان نے اپنے سفر کا اختتام 10 ٹیموں میں ساتویں نمبر پر کیا۔
اس پوزیشن کے لیے اس نے سری لنکاکو 14 رنز سے شکست دی، آسٹریلوی خواتین نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے مات دے کر مسلسل تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 5 وکٹ پر 122 رنز بنائے، بسمہٰ معروف نے 53 بالز پر ناٹ آؤٹ 62 رنز بنائے، ثنا میر 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
نیلاکشی ڈی سلوا نے 2وکٹیں لیں, جواب میں سری لنکا ویمنز ٹیم 8 وکٹ پر 108 رنز بنا پائی، ایشانی کوشلیا 37 اور یشودا مینڈس 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ثانیہ خان نے 3 جبکہ انعم امین نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نویں پوزیشن کے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے آئرلینڈکو17 رنز سے مات دی۔ ادھر ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 140 رنز بنائے، الیسی ویلانی نے 35 اور الیسا ہیلی نے 30 رنز اسکور کیے، انیسہ محمد نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 وکٹ پر 132 رنز بنا پائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔