ویمنز ورلڈ ٹی20؛ پاکستان کے سفر کا 10 ٹیموں میں ساتویں نمبر پر اختتام

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 4 اپريل 2014
اتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 5 وکٹ پر 122 رنز بنائے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

اتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 5 وکٹ پر 122 رنز بنائے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سلہٹ: ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان نے اپنے سفر کا اختتام 10 ٹیموں میں ساتویں نمبر پر کیا۔

اس پوزیشن کے لیے اس نے سری لنکاکو 14 رنز سے شکست دی، آسٹریلوی خواتین نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے مات دے کر مسلسل تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 5 وکٹ پر 122 رنز بنائے، بسمہٰ معروف نے 53 بالز پر ناٹ آؤٹ 62 رنز بنائے، ثنا میر 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

نیلاکشی ڈی سلوا نے 2وکٹیں لیں, جواب میں سری لنکا ویمنز ٹیم 8 وکٹ پر 108 رنز بنا پائی، ایشانی کوشلیا 37 اور یشودا مینڈس 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ثانیہ خان نے 3 جبکہ انعم امین نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نویں پوزیشن کے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے آئرلینڈکو17 رنز سے مات دی۔ ادھر ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر  140 رنز بنائے، الیسی ویلانی نے 35 اور الیسا ہیلی نے 30 رنز اسکور کیے، انیسہ محمد نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 وکٹ پر 132 رنز بنا پائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔