انوپم کھیر انیل کپور کرکٹر رشبھ پنت کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

دعا کریں کہ رشبھ صحتیاب ہو جائیں اور ہم انہیں پھر سے ہندوستان کیلئے کھیلتا ہوا دیکھیں، انیل کپور


ویب ڈیسک December 31, 2022
رشبھ پنت جمعہ کی صبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے(اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کے سینئر اداکار، سیاسی رہنما انوپم کھیر اور انیل کپور بھارتی قومی کھلاڑی رشبھ پنت سے ملاقات کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انیل کپور اور انوپم کھیر خطرناک کار حادثے کا شکار ہونے والے رشبھ پنت سے ملاقات کیلئے دہرادون کے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے قومی کھلاڑی کی عیادت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ 'ہمیں معلوم ہوا کہ رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اس لیے میں اور انیل ایک عام شہری ہونے کے ناطے ان سے ملنے آئے ہیں ہم ان کی والدہ سے ملے ان کے حوصلے بلند ہیں، پورے ہندوستان کی دعائیں رشبھ اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے'۔

انیل کپور نے کہا کہ ہم نے رشبھ سے ملاقات کی ان سے بات چیت بھی کی وہ بہتر حالت میں ہیں اور جلد ٹھیک ہوجائیں گے آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ ان کیلئے دعا کریں کہ وہ صحتیاب ہو جائیں اور ہم انہیں پھر سے ہندوستان کیلئے کھیلتا ہوا دیکھیں۔


یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت جمعہ کی صبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے انہیں ماتھے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو کار حادثے میں کہاں کہاں چوٹیں آئیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب ڈرائیونگ کے دوران ان کی آنکھ لگ گئی تھی اور کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرا گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں