نظریاتی کونسل کیخلاف قرارداد پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کر دینا چاہیے، فضل الرحمٰن

مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی  جمعـء 4 اپريل 2014
پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،سربراہ جے یو آئی (ف)۔
   فوٹو: فائل

پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف قرارداد پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کردینا چاہیے۔

اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد آئینی ادارے کے خلاف ہے۔ پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کے جانے یا نہ جانے سے کوئی آسمان نہیں گر پڑے گا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مشرف کی پالیسیاں پیپلز پارٹی میں جاری تھیں اور اب بھی جاری ہیں،ان پالیسیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،مشرف پالیسیاں جاری رہیں تو ہم مغربی ایجنڈے کے تابع وزارتیں نہیں لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر امیدیں وابستہ نہیں کر رہے تاہم ان کی کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔